کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ دو فرنچائز سے کھیل چکا ہوں قلندرز میں ماحول بہت اچھا ہے ۔کپتان شاہین آفریدی حارث روف اور فخر سمیت ٹیم انتظامیہ بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ہفتے کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے، موقع دینا ہو تو مستقل موقع دیں تاکہ ہمارا بھی اعتماد بڑھے قومی ٹیم میں ایک میچ کھلا کر سترہ اٹھارہ میچز باہر بیٹھانا درست نہیں موقع مستقل ملنا چاہیے، پی ایس ایل ایک اچھا پلیٹ فارم ہے یہاں کی پرفارمنس کو توجہ ملتی ہے۔