کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں پہلی بار ایف آئی پی پیڈل ٹورایونٹ کے ایم سی کمپلکس میں شروع ہوگیاجس میں76 کھلاڑی چار جونیئر کیٹیگریز انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18میں ایکشن میں ہیں، انٹرنیشنل پیڈل ایونٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے جوایف آئی پی کے نامزد کردہ امپائر سید ریحان الدین اور اسسٹنٹ ریفری قدسیہ راجہ کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔