کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل جیت لیا ۔فیصل آباد میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔ونر کو 5 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔ فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے ہوئے ۔