کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں انویسِبلز نے اسٹرائیکرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ۔ہفتے کولاہور کے غنی انسٹیٹیوٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ا سٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ صدف شمس 56، عالیہ ریاض 37 اور نشرہ سندھو 25 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں انویسِبلز کی جانب سے امبر کائنات نے تین جبکہ صائمہ ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انویسِبلز نے 183 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیاارم جاوید 72 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔سائرہ جبین نے تین جبکہ فاطمہ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔