• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، سرفراز احمد اور پیسر وہاب ریاض کے این اوسی واپس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کام کرنے والے سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کے این اوسی واپس لے لئے ہیں جس کے بعد وہ انہیں کوئٹہ کی ٹیم سے ریلیز کرتے ہوئے ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا ہے۔دونوں کراچی کنگز کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر اور وہاب ریاض بولنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھارہے تھے۔سرفراز احمد قومی سلیکٹر ہیں جبکہ وہاب ریاض خواتین کرکٹ ٹیم کے مینٹور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفادات کے تصادم کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔