• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ میں ایران جنگ نے عالمی مارکیٹس سے 32,200 کھرب روپے اُڑا دیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک ماہ میں ایران جنگ نے عالمی مارکیٹس سے 32,200 کھرب روپے ( 11.5ٹریلین ڈالر) اڑا دیے، امریکا اسرائیل کارروائی پر عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی، تیل قیمتیں 45 فیصد بڑھیں، سونے کی قیمت میں15فیصد کمی آئی۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایک ماہ کے دوران ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی مالیاتی مارکیٹس کو بے پناہ نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں 11.5ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو ختم ہو گئی۔ تیل کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سونے کی قیمتیں تقریباً 15 فیصد گریں۔ اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید کمی دیکھی گئی، جس میں امریکہ کے S&P 500 نے 5 ٹریلین ڈالر سے زائد کھو دیے، ڈاؤ جونز 7.8 فیصد اور نیسڈیک 7.6 فیصد کم ہوا۔

اہم خبریں سے مزید