اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ حالات میں بالخصوص توانائی کی بچت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فطرت کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ہفتہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ارتھ آور کی مناسبت سے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ارتھ آور میں بھرپور شرکت کریں، ارتھ آور ہمیں یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم اپنی زمین ، جو ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ، کے تحفظ لیے اپنا کردار ادا کریں ،توانائی کا تحفظ فطرت کے نگہبان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ موجود ہیں۔ حکومت اپنے عوام پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ توانائی کا ہر بچایا گیا یونٹ پاکستان بھر کے گھروں کے لیے ریلیف کا باعث بنتا ہے ۔ انہوں نے ارتھ آور میں بھرپور شرکت کیلئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔