• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی تعلیمی اسناد پر نارتھ سائپرس جانے والے دو مسافر آف لوڈ

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی تعلیمی اسناد پر نارتھ سائپرس جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔مسافروں نے جعلی اسناد خاتون ایجنٹ کے ذریعے تیار کروائیں۔حکام کے مطابق مسافر مہران انجم اور جہانزیب طور جو کہ گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں نارتھ سائپرس کیلئے سفر کر رہے تھے۔دونوں نے میٹرک، انٹر اور بی بی اے کی اسناد پیش کیں۔اسناد پر آئی بی سی سی، ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی تصدیق موجود تھی۔جانچ کے دوران دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔دوران تفتیش دونوں مسافر تعلیمی ریکارڈ ثابت نہ کر سکے۔دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی۔جعلی اسناد ایجنٹ عائشہ رحمان کے ذریعے تیار کروائی گئیں۔ایجنٹ کو 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔حکام کے مطابق معاملہ منظم فراڈ اور جعلی دستاویزات کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔مزید کارروائی کیلئے دونوں مسافروں کو اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید