• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جائے گا،انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر کیا ،انھوں نےایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے پراجیکٹ کا معائنہ اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید