• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیٹ فیول کی قیمت میں ایک بار پھر 83 روپے فی لیٹر کا اضافہ

اسلام آباد( جنگ نیوز) ہوائی جہاز کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ صرف ایک ماہ کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 283 روپے فی لیٹر کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے، مسلسل اضافے کے باعث ایئر لائنز کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فضائی آپریشنز جاری رکھنا ایئر لائنز کےلئے مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ اس کے اثرات براہِ راست مسافروں پر بھی پڑنے کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ بلکہ پروازوں کی تعداد میں بھی کمی کی جا سکتی ہے، جس سے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔  

اہم خبریں سے مزید