اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔