کراچی(نیوزڈیسک) ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی ایران سے جاری جنگ سے متعلق صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کے لیے کی گئی ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو میں شرکت کی ہے۔ گفتگو میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ بنانے پرزوردیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فون کال منگل کے روز ہوئی اور یہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کی فوجی کارروائیوں کے آغازکے بعد دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان پہلی براہِ راست بات چیت تھی۔رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور قابلِ رسائی رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عالمی امن، استحکام اور معاشی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔