• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور وینزویلا کے بعد اب کیوبا کی باری ہے، ٹرمپ کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران اور وینیزویلا کے بعد اب کیوبا کی باری ہے، ٹرمپ کی دھمکی، امریکی صدر کا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب، فوجی کارروائیوں کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں ایک انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’اب کیوبا کی باری ہے‘‘۔ اس موقع پر انہوں نے وینیزویلا اور ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ اگرچہ صدر نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ وہ اس جزیرہ نما ملک کے خلاف کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم وہ اکثر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے خیال میں ہوانا کی حکومت، جو شدید معاشی بحران کا شکار ہے، گرنے کے دہانے پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید