• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن مشن تیز، سعودی، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی آج اہم مشاورت، پاکستان کو اہم ثالث سمجھا جا رہا ہے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) سعودی، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، امن مشن تیز، آج اہم مشاورت، پاکستان کو جغرافیائی اہمیت، ایٹمی حیثیت اور عالمی روابط کے باعث اہم ثالث سمجھا جا رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے نیٹو پر مشتمل کثیر القومی نظام بنانے میں ناکام رہے۔ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اس ہفتے پیرس گئے جہاں انہوں نے جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل کو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے نیٹو ممالک پر مشتمل ایک کثیر القومی نظام قائم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنی اس تجویز کے لیے حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انہوں نے پاکستان کے مصالحتی کردار کی مخالفت بھی کی اور مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کو جنگ میں ثالثی کا کردار نہیں دیا جانا چاہیے، لیکن ان کی یہ کوشش بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

اہم خبریں سے مزید