• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں امریکی فوجیوں کی منتقلی، خلیجی رہائشی علاقوں کو شدید سیکیورٹی خطرات

کراچی (نیوز ڈیسک) ہزاروں امریکی فوجیوں کی عارضی منتقلی، خلیجی رہائشی علاقوں کو شدید سیکورٹی خطرات، ایرانی میزائل حملوں کے بعد امریکی بیسز متاثر، فوجیوں کو ہوٹلوں، دفاتر اور رہائشی علاقوں میں منتقل کیا گیا، ایران کی ان مقامات کو فوجی اہداف قرار دینے کی دھمکی، سیکورٹی ماہرین نے شہری خطرات بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں ایران امریکا کشیدگی اور ایرانی میزائل و ڈرون حملوں کے نتیجہ میں کچھ امریکی فوجی بیسز کو نقصان پہنچنے کے بعد ہزاروں امریکی فوجیوں کو عارضی طور پر ہوٹلوں، دفاتر اور رہائشی مقامات میں منتقل کرنا پڑا ہے ۔ اس اقدام نے ان مقامات کو فوجی اہداف کے طور پر خطرے میں ڈال دیا ہے کیونکہ ایران نے واضح طور پر ان جگہوں کو بھی ممکنہ نشانے کے طور پر قرار دیا ہے جہاں امریکی اہلکار تعینات ہیں۔

اہم خبریں سے مزید