• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذر بائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت

اسلام آبا (اے پی پی)وزارت تجارت نے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے برآمدات پر فنانشل انسٹرومنٹ سے عارضی استثنامنظور کرتے ہوئے زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت دے دی۔ وزارت زراعت کے مطابق وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا ہے کہ تین ماہ کے لئے خصوصی رعایت، 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذ العمل ہوگی، وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور علاقائی تجارت بڑھانے کے لئے یہ اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو چاول، سمندری خوراک، آلو، گوشت، پیاز، مکئی اور پھلوں سمیت متعدد اشیا برآمد کی اجازت دی ہے۔ فارماسیوٹیکل مصنوعات اور ٹینٹس کی برآمد بھی رعایت میں شامل ہے۔ سٹیٹ بینک کے ضوابط سے جزوی استثنا، برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق اقدام سے خطے میں تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور تاجروں کی سہولت کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گی، اب پاکستان ایران کے راستے وسطی ایشیا اور آذربائیجان کو چاول برآمد کر سکے گا۔ ادویات کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزارتِ تجارت علاقائی رابطوں اور تجارتی حجم میں اضافے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید