• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے سے صورتحال ابتر ہورہی ہے، روس

کراچی (نیوز ڈیسک)روس کا کہنا ہے کہ ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے سے صورتحال ابتر ہو رہی ہے،بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران نے بوشہر کے گردونواح میں ایک اور حملے کی اطلاع دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس کے سرکاری ایٹمی ادارے ’روسٹوم‘ کے سربراہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ایک اور حملے کے بعد وہاں صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے اور یہ حملے براہ راست ایٹمی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )نے بتایا کہ ایران نے اسے بوشہر کے گردونواح میں ایک اور حملے کی اطلاع دی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے، تاہم ابھی تک آپریٹنگ ری ایکٹر کو کسی نقصان یا تابکاری کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بوشہر (ایٹمی پلانٹ) کے قریب ہونے والے حملے کی ’’غیر مبہم اور سخت مذمت‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید