• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی من گندم کی امدادی قیمت 3,500روپے مقرر، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فی من گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے مقرر کی گئی ہے، درمیانی لوگوں کا کردار ختم کرنے کے لئے پہلی بار گندم صرف رجسٹرڈ ہاری کارڈ ہولڈرز سے خریدی جائے گی، ہاری کارڈ کے ذریعے خریداری کا سب سے زیادہ فائدہ حقیقی کاشتکاروں تک پہنچے گا, 330,000 کاشتکار براہ راست مستفید ہوں گے۔ گندم خریداری پالیسی سے متعلق ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہا کہ یکم اپریل سے صوبے کے 109 مراکز پر گندم کی خریداری شروع ہوگی۔نئی گندم خریداری پالیسی کا مقصد کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، سندھ حکومت کی نئی گندم خریداری پالیسی سندھ حکومت کے وسیع حکومتی وژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، ایک ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ خوراک کی تحفظ کو یقینی بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت باردانہ فراہم نہیں کرے گی، کاشتکار اپنے بیگ لائیں گے، ہر بیگ کے لئے 60 روپے کی ادائیگی براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں سندھ بینک کے ذریعے کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید