اسلام آباد (رانا غلام قادر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ کے روز بھر پور انداز میں ارتھ آور منایا گیا ۔ اسی مناسبت سے دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ارتھ آور کے دوران 8:30 بجے شب سے 9:30 بجے تمام غیر ضروری لائیٹس بند کردی گئی۔ اس اقدام کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں میں ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنا ہے۔ اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دینا تھا کہ توانائی اور ماحول کا تحفظ ہماری مشترکہ زمہ داری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں سے اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بھی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی شناخت کو برقرار رکھنے میں سی ڈی اے کا بھرپور ساتھ دیں۔ توانائی کا ہر قطرہ قومی اثاثہ ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں شہری بھی اپنی سطح پر بجلی کے غیر ضروری استعمال کو کم کر کے اس قومی کاوش میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔