اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پاکستان شوگر انڈسٹری نے حکومت سے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ھے اسی کے ساتھ پاکستان بھر کی 80 سے زائد شوگر ملوں کے مالکان نے ایک ملین ٹن اضافی چینی کی برامد کی اجازت مانگنے کا فیصلہ کیا ھے شوگر انڈسٹری کے ڈرائع کے مطابق ملکی سالانہ چینی کی گھریلو و انڈسٹری کی ضرورت 65 لاکھ ٹن تک ھے جب کہ 10 اپریل کے لگ بھگ کرشننگ سیزن مکمل ھونے پر انڈسٹری 75 لاکھ ٹن چینی بنا لے گے اس وقت بنگلادیش خلیجی ممالک اور ہمسایہ برادر ملک چین پاکستان سے شوگر درامد کرنے کے خواہشمند ھیں۔ اس صورتحال پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی کے چئیرمین کل پیر کو لاھور میں اہم میڈیا کانفرنس سے خطاب کر سکتے ہیں۔