• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کا آج لاہور، اگلے ہفتے کراچی اسلام آباد سے پروازوں کی بحالی کا اعلان

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے کویت کی فضائی حدود ایک ماہ سے مسلسل بند ہے ایسے میں کویت کی کم لاگت کی ایئر لائن الجزیرہ کی لاہور کیلئے پروازیں آج سعودیہ کے قیصومہ ایئرپورٹ سے بحال کی جارہی ہیں۔ جس کے بعد کراچی اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 3 اپریل سے اسلام آباد اور 7 اپریل سے کراچی کیلئے پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔ لاہور قیصومہ کی پروازیں بدھ اور اتوار جبکہ واپسی کی پروازیں جمعرات اور پیر کو اپریٹ ہوں گی۔ ایئرلائن کے سی ای او براتھن پاسوپاتھی کا کہنا ہے کہ کراچی کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں منگل ہفتہ کو روانہ ہوکر بدھ اور اتوار کو واپس آئیں گی۔
اہم خبریں سے مزید