• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز میں موجود خامیاں دور کرنے کیلئے ہنگامی ہدایات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب نے صوبہ بھر میں اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ گریڈ16 سے 17 میں ترقی پانے والے سینئر سبجیکٹ ٹیچرز کے کیسز کی جانچ پڑتال کے دوران مختلف دستاویزی نقائص سامنے آئے ہیں جنہیں فوری طور پر دور کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اساتذہ کے ترقیاتی کیسز کا فوری جائزہ لیں۔
ملتان سے مزید