ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، قتل، اغوا اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، منشیات اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 15نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، جلیل آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 20لیٹر شراب ،ملزم حجاز انور سے 20لیٹرشراب، ملزم فرحان سے 20لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم اختر سے 800گرام چرس، قطب پور پولیس نے ملزم نوازش سے 120لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم ملک کوڑا سے 30لیٹر شراب ،راجہ رام پولیس نے ملزم احسان علی سے 15لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم وسیم سے 1060گرام آئس ،قادر پورراں پولیس نے ملزم عدنان سے 130گرام چرس اور بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم علی حسن سے 1100گرام ہیروئن برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر دو منچلوں کیخلاف مقدمات درج کر لیے ،تھانہ قطب پور پولیس نے شہری کوقتل اور خاتون کو زخمی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ قطب پور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے شہری کا رقبہ ہتھیانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بوہڑ گیٹ پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے شہری کی بازیابی کیلئے رقم مانگنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے ناقص اور ملاوٹ والا دودھ فروخت کرنے کے الزام میں دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ سیتل ماڑی پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں کو ڈرادھمکاکر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔