ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرگولی لگنے سے شہری زخمی، تفصیلات کے مطابقتھانہ مظفر آباد پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کے بھائی سے نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونلوٹ لیا جب کہ مزاحمت کرنے پر اس کے کندھے پر گولی مارکر زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں راشد سے ڈاکو 35ہزار روپے اور پرفیوم چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نوازاور تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں عدنان کے موبائل فونز چھن گئےجب کہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں زین اکرم کی موٹرسائیکل، لائبہ کے 10ہزار روپے، لوہاری گیٹ کے علاقے میں حمید اسلم کی موٹرسائیکل، نسیم کوثر کا آئوٹر، بدھلہ سنت کے علاقے میں مدثر حسین کا انورٹر و نقدی، گلگشت کے علاقے میں رفیق کا سونا و موبائل فون، سحرش کا موبائل فون، احتشام کا سونا وغیرہ، بی زیڈ کے علاقے میں عتیق کا گھریلوسامان، ڈی ایچ اے کے علاقے میں رباب کی موٹرسائیکل، صفت بی بی کا سامان، صدر کے علاقے میں ندیم کا سامان، عمران کا موبائل فون، مخدوم رشید کے علاقے میں حسن یار کا سامان، سٹی صدر کے علاقے میں سجاد کا سامان، شاہد کا سولر سسٹم، امتیاز کا سامان، ولید کا ٹرانسفارمر،اقبال کا ٹیوب ویل وغیرہ، راجہ رام کے علاقے میں عبداللہ کاتار، صدر جلالپور کے علاقے میں حضور بخش اورغلام مرتضیٰ کےمویشی، کینٹ کے علاقے میں مظہر حنیف کا سامان،ندیم مرزا کا موبائل فون، خلیل احمد کے50ہزار روپے، ریاض حسین کا موبائل فون ونقدی، چہلیک کے علاقے میں عمار علی کی موٹر سائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں ناصر الدین کا انورٹر و سامان، قطب پور کے علاقے میں عامر سلیم کی نقدی و موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں آصف کا موبائل فون، غلام قادر کی بیٹری اور ممتاز آباد کے علاقے میں نسیم بی بی کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔