• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کا فاتح امریکا ہوا تو ایران پر تاوان جنگ کی شرائط کیا ہونگی؟

نیویارک (تجزیہ: عظیم ایم میاں) ایک ماہ سے جاری ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کو بند کرانے کے لئے ثالثی کی کوششوں اور ایران کی بڑھتی تباہی، صدر ٹرمپ کے امریکی کامیابی کے اعلانات کے تناظر میں یہ سوالات بھی سر اٹھانے لگے ہیں کہ یہ جنگ کن شرائط پر ہوگی اور اس جنگ کا فاتح اگر امریکا ہوا تو پھر تباہ شدہ ایران پر تاوان جنگ کی شرائط کیا ہونگی؟ دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ اور تاوان جنگ کی مثال ہمارےسامنے ہے۔ ا یک یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ خلیجی ممالک کواس جنگ میں نقصانات کا کیا بنے گا؟ کیا امریکا خلیجی ممالک کوبھی تاوان جنگ کے معاشی اور سیاسی فوائد میں شریک کرے گا؟ اسی طرح جنگ میں امریکا کے ساتھ شریک اسرائیل کو اس جنگ میں ہونےوالے نقصانات کا ذمہ دار کون ہوگا؟ کیا اسرائیل مسلم ممالک کی جانب سے تسلیم کئے جانے کو کافی سمجھے گا؟ یا پھر تاوان جنگ میں حصہ دار بھی بنے گا؟ گریٹر اسرائیل کی جا نب سفر کرنے کی اسرائیلی حکمت عملی کے تحت لبنان کے علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو بھی تسلیم کرنا ہوگا؟

اہم خبریں سے مزید