کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان سے مشرق وسطی کی منگل کو بھی 62 جبکہ ملک اندرون ملک کی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور اور سیالکوٹ کی 4، اسلام آباد اسکردو گلگت کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔لاہور سے دوحہ کویت جدہ شارجہ دبئی نجف کی 11 کراچی سے دبئی دوحہ جدہ ابوظہبی بحرین کی 12 اسلام اباد سے تاشقند العین دوحہ ریاض جدہ دبئی بحرین شارجہ کی 23 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پشاور دوحہ دبئی ابوظہبی شارجہ کی 12 پروازیں شیڈول میں شامل نہیں جبکہ ملتان دبئی کی 2 سیالکوٹ سے ریاض کی 2 پروازیں منسوخ تھیں۔