جیکب آباد (نامہ نگارخاوند بخش بھٹی) جیکب آباد کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،دو پولیس اہلکاروں پر جرگے میں 50لاکھ جرمانہ عائد کرنے کے درج کیس میں عدالت کے پولیس کو احکامات،صابر خان سمیت کیس مین نامزد تمام ضمانت پر ہیں قمر و سنانی مفرور ہے سٹی پولیس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی فیملی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم احمد لاکھیر کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کے عزیز صابر جکھرانی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 14اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔