• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا بھارت کو رافیل طیاروں کے سورس کوڈ تک رسائی دینے سے پھر انکار

اسلام آباد:(صالح ظافر)بھارت کی فضائی خودمختاری کے حصول کی کوشش کو اس وقت اہم دھچکا لگا ہے جب فرانس نے رافیل لڑاکا طیارے کے حساس سورس کوڈز دینے سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے سے بھارت کی یہ صلاحیت محدود ہو گئی ہے کہ وہ طیارے کے اہم الیکٹرانک اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز میں خود مختار تبدیلیاں کر سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت 114 مزید رافیل طیاروں کی خریداری کے تقریباً 36 ارب ڈالر کے بڑے معاہدے پر غور کر رہا ہے۔ فرانسیسی حکام نے رافیل کے جدید ریڈار، ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ اور اسپیکٹرا وارفیئر سسٹم کے سافٹ ویئر کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید