• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی ایس ایم ایس چارجز وصولی پر بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں سے تفصیلات طلب

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بینکوں کی طرف سے صارفین سے اضافی ایس ایم ایس چارجز وصول کرنے کی شکایات حل کرنے کیلئے بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں جبکہ ایس ایم ایس سروس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بھی مانگی ہے،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں بینک صارفین کو بھیجے جانے والے ایس ایم ایس پیغامات پر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے وصول کیے جانے والے چارجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی ،پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے صدر ظفر مسعود نے بتایا کہ بینک صارفین سے دو طرح کے چارجز وصول کیے جاتے ہیں جن میں ریگولیٹری اور اختیاری چارجز شامل ہیں ،ریگولیٹری چارجز سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت لازمی ہوتے ہیں جبکہ صارف کی مرضی سے بھیجے جانے والے پیغامات پر علیحدہ چارجز لیے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید