• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلہ کان کنی آپریشنز ڈیزل سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کیلئے اصلاحات شروع

اسلام آباد (اسرار خان) پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ تھر میں کوئلہ کان کنی کے آپریشنز کو ڈیزل سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کیلئے بڑی اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جن سے سالانہ 30 ملین ڈالر تک زرمبادلہ کی بچت اور بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد سے زائد کمی متوقع ہے۔ وزیرِ اعظم کی نگرانی میں شروع کردہ اس اقدام کی قیادت وفاقی وزیرِ توانائی اویس احمد لغاری کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد کان کنی کے عمل میں مہنگے ڈیزل کے استعمال کو ختم کر کے اسے قومی گرڈ سے حاصل کردہ بجلی سے تبدیل کرنا ہے، تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور ٹیرف میں کمی لائی جا سکے۔ حکام کے مطابق اس منتقلی کے نتیجے میں روزانہ ڈیزل پر آنے والی لاگت میں تقریباً 25 ملین روپے کی کمی ہوگی، جبکہ ایندھن کی درآمدات میں کمی کے باعث سالانہ بچت ممکن ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید