کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان سے مشرق وسطی کی45جبکہ اندرون ملک کی 6پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کراچی اور گلگت کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے دوحہ دبئی جدہ ابوظہبی بحرین کی 14 اسلام آباد سے دوحہ دبئی ابوظہبی 6 لاہور سے مشرق وسطی 11 ملتان سے دوحہ اور دبئی کی 4 جبکہ پشاور سے 10 پروازیں منسوخ کی گئی۔