• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آئی ایم ایف کو شرحِ سود میں اضافے کا عندیہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان نےٓئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ خلیجی جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے افراطِ زر کے دباؤ کے پیش نظر سخت مالیاتی پالیسی اختیار کی جائے گی، جس میں شرحِ سود میں اضافہ اور ایکسچینج اینکر (زرِ مبادلہ کو بطور بنیاد استعمال کرنا) شامل ہے۔اسلام آباد نے عالمی قرض دہندہ ادارے کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ترسیلاتِ زر کو بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے وصول کرنے کی بڑھتی لاگت سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی جائے گی، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ اخراجات بجٹ میں مختص حد سے تجاوز نہ کریں۔علاقائی کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں حکومت اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ آئندہ مہینوں میں سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ حکومت نے واضح کیاکہ"اگر ضرورت پڑی تو ہم شرحِ سود بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔"حکام کے مطابق سیلاب سے متعلق خطرات میں کمی کے بعد دسمبر 2025 میں پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی تھی، تاہم 9 مارچ 2026 کو علاقائی کشیدگی کے بعد اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید