• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا نیٹ میٹرنگ کی پرانی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اسرار خان) نیپرا نے چھتوں پر سولر پینلز لگانے والے سرمایہ کاروں کے لیے مہینوں سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کر دیا۔ ریگولیٹر نے 8 فروری 2026 تک جمع کرائی گئی نیٹ میٹرنگ کی تمام درخواستوں کو پرانے اور زیادہ پرکشش (فائدہ مند) قوانین کے تحت نمٹانے کی اجازت دے دی۔ اس اقدام سے نیشنل گرڈ میں 250 میگاواٹ سے زائد ماحول دوست (کلین) توانائی شامل ہو سکے گی اور 5 ہزار سے زائد زیر التوا درخواست گزاروں کو ریلیف ملے گا، جو اب سات سالہ نیٹ میٹرنگ معاہدوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ تاہم، 8 فروری کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کے لیے وہ گھرانے، کاروبار اور چھوٹی صنعتیں جو ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کر رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید