• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی، بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر)IMF کو بجلی مہنگی کرنیکی یقین دہانی: بجٹ میں سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ، توسیعی فنڈ سہولت کے تحت طے شدہ معیار کے مطابق نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو 830ارب روپے تک محدود کرنے کے عزم کے ساتھ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حالیہ خلیجی جنگ اور اس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی منڈی کو لگنے والے جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹیرف میں بروقت اضافہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت طے پانے والے ڈھانچہ جاتی معیار کے مطابق، نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگا۔ آئیسکو، گیپکو اور فیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور اب اس کے 2027 کے اوائل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید