• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، پٹرولم قیمتوں پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں پٹرولیم قیمتوں پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مسلط شدہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج اور ہنگامہ، اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن نے "چور حکمران"، "ڈاکو حکمران" اور "بجلی مہنگی، تیل مہنگا" کے نعرے لگاتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، جسکے باعث ایوان میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔اپوزیشن رکن جنید اکبر خان نے کہا کہ "مسلط شدہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے"۔ ان کی تقریر کے دوران ایک ادارے پر تنقید کرنے پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اداروں کے خلاف بات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید