• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں تھانے پر حملہ ناکام، خودکش بمبار نے سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، 5 شہری شہید

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکا م بنادیا گیا ،خودکش بمبار نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،5 معصوم شہری شہید، 4شدید زخمی ہوئے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں فوری طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ، سکیورٹی ذرائع نے کہاکہ بہترین حفاظتی اقدامات کی بدولت تھانہ ڈومیل پر حملہ ناکام ہوا لیکن خوارج کی بزدلی کی وجہ سے عام آبادی کو نقصان اٹھانا پڑا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ عناصر بنوں کے امن پسند عوام کو دہشتگردی میں جھونکنا چاہتے ہیں، تاہم ان خوارج کا خاتمہ یقینی ہے، آخری خوارجی کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھر صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید