اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاور ڈویژن نے حکومتی سرپلس پاور پیکیج کی 3ماہ کی تفصیلات جاری کردیں ، زرعی شعبے نے 20ارب 83کروڑ اور صنعتی صارفین نے19ارب 60کروڑروپےکا فائدہ اٹھایا ،حکومتی سرپلس پاور پیکیج کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے نے صرف 3ماہ میں 23فیصد اضافی بجلی استعمال کی، صنعتی و زرعی صارفین کے لئے اضافی استعمال پر 22.98روپے فی یونٹ کا پیکج دیا گیا، دسمبر 2025تافروری 2026 کے دوران ان شعبوں نے 2,164 میگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی۔اضافی بجلی کے استعمال سے پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین میں بی تھری صارفین نے8ارب 76کروڑ روپے ، بی ٹوکٹیگری والے صارفین نے 5 ارب 34 کروڑ بی فور کٹیگری نے 4ارب سے زائد حاصل کیاگیا ،تین ماہ میں بی ون کٹیگری والے صارفین نے 1ارب 48کروڑ روپے کا فائدہ حاصل کیا ، زرعی صارفین میں سے 34 فیصد نے سرپلیس پاور پیکج سے فائدہ حاصل کیا ، بی ون کٹیگری والے صنعتی صارفین نے 27فیصد،بی فور 25 فیصد، بی ٹو24 فیصد بجلی استعمال کی، بی تھری کٹیگری والے صارفین نے 22 فیصد اور زرعی شعبے نے 21فیصد بجلی استعمال کی ، بڑی صنعتوں میں سے 67فیصد بی تھری میں سے 52 فیصد نے اس پیکج سے فائدہ اٹھایا۔