• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگا پٹرول، تحریک انصاف نے اے پی سی بلالی، ANP، JUI اور جماعت اسلامی نے بھی اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے فیصلہ کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کیا۔جمعیت علمائے اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، بیرسٹر گوہر ،جے یو آئی کے رہنماء غفور حیدری اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان احسان اللہ خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خلیج میں جاری کشیدگی کو بہانہ بنا کر غریب، مزدور اور سفید پوش طبقے پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید