اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف ہتک عزت کیس میں عمران کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ منگل7اپریل کو سماعت کرے گا، یاد رہے 2017 میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان نے دعوی کیاتھا کہ میاں شہباز شریف نے مبینہ طور پر انہیں ʼʼپانامہ پیپرز لیکس ʼʼکیس میں خاموشی اختیار کرنے کے بدلے 10ارب روپے رشوت کی پیشکش کی، بعدازاں شہباز شریف نے ان الزامات کو بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے لاہور کی سیشن کورٹ میں ان کے خلاف 10ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔