• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کی اپیل پر جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر احتجاجی مظاہرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور عوام پر ایٹم بم گرانے کیخلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے،سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اور اسلام آباد میں احتجاج، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ، سندھ میں بھی جماعت اسلامی کے تحت کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جن سے صوبائی، ضلعی اور مقامی نے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز جیکب آباد ، شکارپور ، دادو، جامشورو، کندھکوٹ، ٹنڈوآدم، قنبرشہداد کوٹ، شہداد پور، تھرپارکر حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، ٹنڈومحمد خان میں بھی مظاہرے کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید