اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہسی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ آئندہ ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،دوسری جانب فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026کے تحریری امتحان کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ آئندہ ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ، تمام انتظامات مکمل ، ایف پی ایس سی کے ذرائع کے مطابق اسامیوں کی حتمی تعداد طے ہونے میں تاخیر کے باعث نتائج کے اجراء میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔