پیرس(اے ایف پی)ٹرمپ سے لڑائی پر فرانسیسی صدر میکروں کو ایران نے تحفہ دیا اور ان کےبحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے دیا گیا،جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار فرانسیسی اور جاپانی بحری جہازوں کا آبنائے ہرمز سے گزرےبحری ٹریفک کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا سے جمعہ کو معلوم ہوا ہے کہ جنگ زدہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چند بحری جہازوں میں ایک فرانسیسی اور دوسرا جاپانی ملکیت والا جہاز شامل ہے۔تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) کے لیے یہ اہم ترین بحری راستہ جنگ کے آغاز سے ہی ایران کی جانب سے تقریباً مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم، جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی ʼمیرین ٹریفکʼ کی ویب سائٹ کے مطابق، دونوں جہازوں نے جمعرات کے روز یہ راستہ عبور کیا۔