اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ 1973 کے آئین کی منظوری بھٹو شہید کی سب سےبڑی کامیابی ہے، جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ایک مدبر اور دوراندیش رہنما تھے، جن کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔