• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز کیس، اپیل سے پہلے بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست سنی جائے، ہائیکورٹ سے استدعا

اسلام آباد (خبر نگار) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیل کی بجائے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواست پر پہلے فیصلہ کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ ضمانت سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر مقرر کر کے ان کا فیصلہ کیا جائے۔ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت مؤخر کرنے کا کوئی بھی حربہ یا کوشش سپریم کورٹ کی طے شدہ پالیسی اور رہنمائی کے منافی ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید