• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملوں کے بعد وسیع خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، عاصم افتخار

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد وسیع خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان عرب دنیا کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔عاصم افتخار نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور لیگ آف عرب اسٹیٹس آپس میں تعاون مضبوط کریں کیونکہ عالمی سیاسی غیر یقینی صورتِ حال میں علاقائی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری لازمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید