اسلام آباد (عاطف شیرازی) ایک لیٹرپیٹرول پر ایک سو اکتیس روپےچھبیس پیسے ٹیکس اور منافع جات عائد ،ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت دو سو سینتالیس روپےپندرہ پیسے اور عوام کے لیے قیمت تین سو اٹھہتر روپے اکتالیس پیسے مقرر ہے سرکاری دستاویز کےمطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 247 روپے 15پیسے ہے تاہم لیوی اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 378روپے 41 پیسے ہوجاتی ہے-دستاویز کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 59 روپے 12 پیسے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت461 روپے 23 پیسے اور عوام کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر ہے-دستاویز کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن شامل ہے۔ اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں آئل پر مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے87 پیسے اور8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50پیسےکی کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے- دستاویز کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 35 روپے 74پیسےکسٹم ڈیوٹی عائد ہےاور ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے۔ اسی طرح فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع اور8روپے 64پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے جبکہ 2روپے 50پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اس وقت لیوی صفر ہے۔