کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیر سے لوگوں کو سبسڈی ملنا شروع ہوجائے گی۔ صنعت کار عارف حبیب نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے،عوام کو بھی چاہئے پیٹرول کا استعمال کم سے کم کریں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنےتجزیئے میں کہا کہ وزیراعظم کو جب قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے تو وزراء کے پیچھے چھپ جاتے ہیں بلکہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنا ہوتی ہیں وہ خود لیڈ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ٹرمپ کے بیانات سے جنگ کی شدت میں کمی اور حل سامنے آنے کی اُمید کی جارہی تھی مگر پچھلے دو روز سے امریکہ کی جانب سے ایران کے سب سے بڑے پل اور شہری تنصیبات پر حملوں نے جنگ کی شدت کو بڑھا دیا ہے۔ جس کے بعد ایران بھی نئے اہداف پر حملہ کر رہا ہے۔ پیٹرول 137 جبکہ ڈیزل 184 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ذمہ دار قیادت، موثر حکمت عملی اور بہترین فسکل مینجمنٹ کی واضح مثال ہے۔