• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپولر فیصلوں کا نتیجہ صحیح نہیں نکلتا، وفاقی وزیر پٹرولیم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاپولر فیصلوں کا نتیجہ صحیح نہیں نکلتا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل ،ڈپٹی وزیراعظم ، وزیر خزانہ نے کئی فرنٹس پر ذمہ داریاں بانٹ لی ہیں۔ جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت تنقید کی زد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس وقت غیر معمولی حالات ہیں اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے سبسڈی کے ذریعے عوام کی تکلیف کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومت نے صوبوں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کئے ہیں۔ سبسڈی کے اثرات عام غریب آدمی تک پہنچانے کے حکومت نے اقدامات کئے اور مجموعی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاپولر فیصلوں کا نتیجہ صحیح نہیں نکلتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید