• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت پر عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی

 اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت پرعوام کےساتھ ہاتھ کرگئی،ایک ہفتےمیں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت میں فی لیٹرتیراہ روپےاٹھاون پیسے کی کمی کا انکشاف ہوا ہے تاہم حکومت نے پیٹرول کاریٹ یکمشت ایک سو سینتس روپے چوبیس پیسے فی لیٹر بڑھادیا تھا جو وزیراعظم کے اعلان کے بعد 80 روپے کا اضافہ واپس ہوگیا.دستاویز کےمطابق پیٹرول کی ایک لیٹرایکس ریفائنری قیمت یعنی لاگت میں28مارچ سےلیکر3اپریل کے دوران 13 روپے 58پیسے کی کمی ہوئی تاہم حکومت نے گزشتہ روزسےپیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں یکمشت 137 روپے24پیسے کااضافہ کیا تھا تاہم وزیر اعظم آج سے 80 روپے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹرقیمت378 روپے 41 پیسے ہوگئی-دستاویز کے مطابق کسٹمزڈیوٹی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت28مارچ کو 284 روپے85 پیسےتھی اوراب پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت271روپے27پیسے پرآگئی ہے تاہم اس وقت کسٹمزڈیوٹی شامل کرکے پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت247 روپے 15پیسے بنتی ہے-دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 14مارچ سےلیکراب تک 33 روپے45پیسےبڑھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید