کراچی (نیوز ڈیسک) 100سے زائد امریکی قانونی ماہرین نے ایران پر حملے ممکنہ جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی،انہوں نے کھلا خط جاری کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں اور بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ماہرین نے اسکولوں، اسپتالوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پالیسی کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سو سے زائد بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو ممکنہ جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کھلے خط میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔